نئی دہلی: سپریم کورٹ میں داخل ایک حلف نامہ میں مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرین سے واپس آنے والے میڈیکل طلباء کو ہندوستانی یونیورسٹیوں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا کرنے کا کوئی قانونی پرویژن نہیں ہے اور اب تک ایک بھی طالب علم غیر ملکی یونیورسٹیوں سے یہاں منتقل نہیں ہوا ہے۔
جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے واپس لوٹے وہاں کے میڈیکل کالجوں کے ہندوستانی طلباء کی طرف سے یہاں میڈیکل تعلیم پوری کرنے اجازت کے لئے دائر کی کی گئی درخواستوں کی سماعت پر جمعہ کے روز سماعت کرسکتی ہے۔
میڈیکل طلباء کی طرف سے دائر درخواست کے جواب میں حکومت نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ وطن واپس آنے والے طلباء کو یہاں کے میڈیکل کالجوں میں اپنی مزید تعلیم جاری رکھنے کا موقع دیا جاسکے۔ یہ بھی کہا کہ ان طلباء کو یہاں کے کالجوں میں منتقل کرنے سے ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے ہندوستانی طلباء کو یہاں کے میڈیکل کالجوں میں منتقل کرنے کی درخواستیں نہ صرف انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ-1956، اور نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ -2019 کے پرویژن کے ساتھ ساتھ اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں کی بھی خلاف ورزی کرے گی ۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’ابھی تک کسی بھی غیر ملکی میڈیکل طالب علم کو این ایم سی نے کسی بھی ہندوستانی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔

