نئی دہلی: دوپہیہ گاڑی بنانے والی ملک کی دوسرے بڑے کمپنی ہونڈا موٹر سائکل اینڈاسکوٹر انڈیا نے آج ہندستانی مارکٹ میں اپنی مڈسائز پرییمیم موٹر سائکل سی بی 350آر ایس لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کی آل انڈیا ایکس شوروم قیمت 1.96لاکھ روپے ہے۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر اینڈ چیف ایکزیکیوٹیو افسر آتسوشی اوگتا نے عالمی سطح پر اس موٹر سائکل کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ اس میں 350ccفور اسٹروک او ایچ سی سنگل سلنڈر ی جی ایم ایف آئی انجن ہے۔ یہ ہندستانی بازار میں اتاری گئی دوسری مڈ سائز پریمیم سی بی موٹر سائکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موٹر سائکل کی پورے ملک میں پریمیم بگ ٹاپ لائن اور بک ونگ ڈیلروں کے یہاں بکنگ شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ برانڈ سی بی صحیح معنی میں موٹرسائکل سے محبت کرنے والوں کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ سال 1959میں سی بی 92 کے لانچ کے بعد اس نے ٹکنالوجی کی تمام حدود کو پار کیا ہے۔ یہ پرفارمنس اسٹائل ٹکنالوجی اوراعتماد کا عمدہ امتزاج ہے۔پچھلے سال ہندستانی موٹر سائکل سے محبت کرنے والوں کو ہندستان میں تیار کردہ سی بی برآنڈ کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔اس موٹر سائکل میں 350سی سی کا نیا انجن ہے جو رائڈنگ کو اسموتھ بناتا ہے۔
