آلودگی پھیلانے والی پرانی گاڑیوں پر ‘گرین ٹیکس’ لگانے کی تجویز

0

ئی دہلی:روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے فضائی آلودگی پھیلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والی پرانی گاڑیوں پرگرین ٹیکس لگانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے پیر کے روز بتایا کہ مسٹر گڈکری نے جن تجاویز کو منظوری دی ہے انہیں نوٹیفائیڈ کرنے سے قبل ریاستی حکومتوں کو تبادلہ خیال کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ ملک میں کمرشیل گاڑیاں کل گاڑیوں کی پانچ فیصد ہیں لیکن وہ 65 سے 70 فیصد تک ماحول کوآلودہ کرتی ہیں۔تجویز میں التزام ہے کہ جو گاڑیاں آٹھ سال سے زیادہ پرانی ہیں ان کو فٹنس سرٹیفیکٹ دیتے وقت روڈٹیکس کے دس سے 25 فیصد کی شرح سےگرین ٹیکس دینا ہوگا۔ نجی گاڑیوں کو رجسٹریشن کی تجدید کے وقت 15 سال کا گرین ٹیکس لیا جائے گا۔ سٹی بس جیسی عوامی گاڑیوں پر گرین ٹیکس کم شرح سے لگایا جائے گا۔ بہت زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر روڈ ٹیکس کا 50 فیصد تک گرین ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔ٹیکس کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ ڈیزل، پٹرول اورسی این جی گاڑیوں پر گرین ٹیکس الگ الگ شرح سے لگایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here