ایرو- اسپورٹس کے لئے قومی پالیسی بنائی جائے گی

0

نئی دہلی: ملک میں ایرو -اسپورٹس سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور ان کی ترقی کے لئے نیشنل ایرو -اسپورٹس پالیسی (این اے ایس پی) تیار کی جائے گی۔
حکومت نے این اے ایس پی 2021 کے مسودے کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزارت سول ایوی ایشن میں جوائنٹ سکریٹری عنبر دوبے کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں وزارت سیاحت اور وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کے جوائنٹ سکریٹری / ڈائریکٹر کی سطح کے ایک نمائندہ ہوگا۔ اس میں ایرو کلب آف انڈیا کا ایک نمائندہ اور ایرو اسپورٹس انڈسٹری کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔
ملک میں پیرا گلائڈنگ، پیرا موٹرنگ، ہینڈ گلائڈنگ، بیلوننگ اور اسکائی ڈائیونگ جیسے ایرو-اسپورٹس مشہور ہیں، لیکن فی الحال اس کی مقبولیت محدود ہے۔ نیز ان کے لئے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے یہ مہنگے ایڈونچر کھیلوں میں بھی شمار کیے جاتے ہیں۔
وزارت شہری ہوا بازی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی “جلد سے جلد” مسودہ تیار کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ قومی پالیسی تیار ہونے سے ایرو- سپورٹس کے فروغ سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اور روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ قومی سلامتی اور حفاظت کے پیش نظر ان کھیلوں کی ضابطہ بندی بھی ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here