بہار قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخاب

0

نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) بہار قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخاب ہوگا جس میں ارکان اسمبلی ووٹ دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان دونوں سیٹوں کے لئے 28 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن 11 جنوری کو جاری کیا جائے گا اور 18 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ اگلے دن کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 21 جنوری تک نام واپس لئے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 28 جنوری کو ہوگی۔
یہ ضمنی انتخاب مسٹر ونود نارائن جھا اور مسٹر سُشیل کمار مودی کے ذریعہ خالی کی جانے والی نشستوں پر ہونا ہے۔ مسٹر جھا قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ مسٹر سشیل کمار مودی نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here