برطانیہ کے لیے آٹھ جنوری سے فلائٹس شروع ہوں گی

0
The Minister of State for Housing & Urban Affairs, Civil Aviation (Independent Charge) and Commerce & Industry, Shri Hardeep Singh Puri addressing at a Webinar - Swachh Bharat Mission, to celebrate the 6th Anniversary of SBM-Urban, in New Delhi on October 02, 2020.

نئی دہلی:ہندوستان اور برطانیہ کے مابین آٹھ جنوری سے مسافر پروازیں شروع ہوں گی۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ جنوری سے برطانیہ کی مسافر پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ 23 جنوری تک دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں 30 پروازیں ہوں گی۔ ان میں 15 فلائٹس کا آپریشن ہندوستانی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور باقی 15 پروازوں کا آپریشن برطانیہ کی ایئرلائنس کریں گی۔ دہلی، ممبئی، بنگلور اور حیدرآباد سے یہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔
مسٹر پوری نے بتایا کہ ان پروازوں میں صحت سے متعلق اضافی احتیاط برتی جائے گی جن کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن جلد ہی گائڈلائنس جاری کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلنے کے بعد حکومت نے 22 دسمبر کی نصف رات سے وہاں سے آنے والی یا وہاں سے ہو کر آنے والی پروازوں کے ملک میں لینڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پہلے یہ پابندی 31 دسمبر تک کے لیے لگائی گئی تھی جسے بعد میں بڑھا کر سات جنوری تک کر دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here