لکھنؤ:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ حکومت ترقیاتی کے پانچ نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہائی وے،ریلوے،ائیروے،واٹر وے اور ای۔ویز کی فروغ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہندوستان کو بڑی معیشت بنانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے انفراسٹرکچر کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی۔
تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے طور پر پنچاب میں کچھ شرپسند عناصر کے ذریعہ مبینہ طور سے سے 1400 سے زیادہ(ریلائنس موبائل ٹاور) کو نقصان پہنچانے کے عمل کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ کسی کو بھی اپنا جمہوری حق استعمال کرتے وقت ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی نہیں کرنی چاہئے۔
ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سیاست سے علیحدہ رکھنے کی اپیل کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ 5 سال کی سیاست نہیں بلکہ کئی نسلوں کے فائدے کا مشن ہونا چاہیے۔ اگر سیاسی پارٹیوں کو مسابقت کرنی ہے تو بنیادی ڈھانچے کی معیار میں مسابقت کریں۔ رفتار اور پیمانے کے بارے میں مسابقت ہونی چاہیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مظاہروں اور تحریکوں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش میں نیو بھاؤپور ۔ نیو خرجہ سیکشن اور ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ملک میں بہتر کنکٹی ویٹی کی دستیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو ذہن میں رکھ کر گزشتہ 6 برسوں سے جدید کنکٹی وٹی کے ہر ایک پہلو پر کام کررہی ہے۔
بنیادی ڈھانچی کسی بھی ملک کی طاقت کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہکسان ریل کےذریعہ ملک بھر میں کسی بھی بڑے بازار میں اپنی پیداوار بحفاظت اور کم قیمت پر بھیج سکتے۔ اب اس فریٹ کوریڈور کے ذریعہ ان کی پیداوار زیادہ تیزی سے پہنچے گی۔اترپردیش میں کسان ریل کی وجہ سے ذخیرے اور کولڈ اسٹوریج کی بہت سی سہولیات تیار ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے آبادی بڑھتی ہے، معیشت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ فریٹ سے متعلق مانگ بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیاں اور ریل گاڑیاں دونوں ایک ہی پٹری پر چل رہی ہیں، اس لئے مال گاڑی کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے جب مال گاڑی کی رفتار سست ہے اور اس میں رکاوٹ آتی ہے تو ظاہر ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بھی زیادہ ہوگی۔ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری مصنوعات ملک اور بیرونی ممالک کے بازاروں میں مسابقت نہیں کرپاتیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کا منصوبہ اسی صورتحال کو بدلنے کے لئے تیار کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورتیار کئے جانے سے مسافر ریل گاڑیوں کے تاخیرسے پہنچنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس کی وجہ سے مال گاڑیوں کی رفتار بھی تین گنا بڑھ جائے گی اور وہ دو گنے مال کی ڈھلائی کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ جب مال گاڑیاں وقت پر پہنچیں گی تو ہماری لاجسٹکس نیٹ ورک کی لاگت بھی کم ہوجائے گی۔ جب ہمارا مال سستا ہوگا تو اس سے ہمارے برآمد کاروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک بہتر ماحول تیار ہوگا۔ باروبار کرنے کی آسانی میں اضافہ ہوگا اور بھارت سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بن جائے گا اور اپنے روزگار کے بہت سے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراعظم نے ماضی میں ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کی تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014 تک ایک کلو میٹر ٹریک بھی نہیں بچھایا گیا تھا۔تاہم 2014 میں حکومت بننے کے بعد مسلسل نگرانی اور متعلقین کے ساتھ میٹنگوں کے نتیجے میں آئندہ چند ماہ میں ہی تقریباً 1100 کلومیٹر کا کام مکمل ہوا۔
انہوں نے گزشتہ حکومتوں کی ذہنیت پر تنقید کی، جن کی توجہ ٹریک، جس پرکہ گاڑیاں چلائی جانی تھی، کے بجائے گاڑیوں کی تعداد میں اضافے پر تھی۔ ریل نیٹ ورک کی جدید کاری پر زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریل بجٹ کے خاتمے کے ساتھ اس سلسلے میں تبدیلی آئی اور ریل ٹریک میں سرمایہ کاری ہونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریل نیٹ ورک کی توسیع اور بجلی کاری اور بغیر چوکیدار وار والی ریلوے کراسنگ کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

