نئی دہلی: ارضیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویب پر مبنی ڈیجیٹل اوشن ایپ کا ورچول ذریعے سے آغاز کیا۔ اسے ارضیاتی سائنس کے آئی این سی او آئی ایس (انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز) نے تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل اوشن میں اپنے قسم کا اوشن ڈیٹا مینیجمنٹ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ ڈیجیٹل اوشن وزیراعظم کی ڈیجیٹل انڈیا کی سوچ کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے اور اس سے ہندوستان کو ڈیجیٹل مستحکم سماج اور علمی معیشت بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں وہ ملک مستحکم ہوگا جس کے پاس ڈیٹا کی سونے کی کان ہوگی اور اسے بہتر ڈھنگ سے پروسیس اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ اوشن۔بحراوقیانوس لامحدود علم کا عظیم ذخیرہ ہے اور ڈیجیٹل اوشن اس علم کو ساجھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سمندر میں تحقیقی ادارے، آپریشنل ایجنسیز، اسٹریٹجک صارف، اکیڈمک کمیونٹی ، سمندری صنعت، پالیسی سازوں سمیت مختلف شعبوں کے صارفین ہیں۔ یہ عوام اور عام آدمی کو انفارمیشن کا مفت ایکسس دیتا ہے۔

