نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ان کی 11.86 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے ای ڈی نے بتایا کہ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز کی فنڈنگ کے معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔
اس کے تحت جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی کی ریاست میں واقع تین رہائشی عمارتیں، سری نگر میں واقع ایک تجارتی عمارت اور ریاست میں چار زمینیں ضبط کی گئی ہیں، جن کی کل مالیت 11.86 کروڑ روپے ہے۔

