بی جے پی سے مقابلے کی حکمت عملی پر ’چِنتن شیور‘ میں غور و خوض کریں گے: سونیا

0

نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام بڑے رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں اور اس بابت حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ’چِنتن شیور‘ منعقد کی جائے گی۔
کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی نے ہفتے کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک بڑا خاندان ہے اور یہاں جمہوری ڈھنگ سے ہر کسی کو بولنے کی آزادی ہے لہٰذا کئی بڑے مسائل پر نظریاتی اختلافات فطری ہیں لیکن پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام رہنما متفق اور متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بی جے پی کا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پارٹی کا ایک ’چنتن شیور‘ منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے جس سے اس مسئلے پر تفصیل سے بحث کی جائے گی۔
یہ پوچھنے پر کی ’چنتن شیور‘ کب منعقد ہوگا‘ ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here