دربھنگہ : بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیراعظم نریندر مودی کی مدت کار میں پورے ملک میں ترقی کی نئی عبارت لکھے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقی کی ایسی ہوا چلی کہ بہار کو لالٹین کے زمانے سے باہر نکال کر ایل ای ڈی زمانے میں پہنچانا ممکن ہوپایا ۔
مسٹر نڈا نے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ والے دربھنگہ ضلع کے جالے اسمبلی حلقہ میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدوار کے حق میں جمعرات کو منعقدہ انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این ڈی اے سے قبل کی پندرہ سال کی حکومت میں بہار میں بجلی کی حالت کتنی خراب تھی یہ کسی سے پوشید نہیںہے ۔ اس حکومت میں میں صرف گاﺅں ڈھبری جلا کرتی تھی ۔ لیکن وزیراعظم مسٹر مودی کے مدت کار میں ترقی کی نئی عبارت لکھی گئی ہی ۔
بی جے پی صدر نے اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی اور وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے بہار کو لالٹین زمانے سے باہر نکال کر ایل ای ڈی زمانے میں پہنچایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے پورے ملک میں 37 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے ہیں۔ صرف بہار میں ایک کروڑ سے زائد ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کی گئی ہے ۔ آج بہار کے ہر گھر تک بجلی پہنچا دی گئی ہے ۔

