نئی دہلی : دارالحکومت میں آلودگی کی خطرناک سطح کے پیش نظر مستقبل میں تعمیر ہونے والے نئے صنعتی علاقوں کو صرف اعلی ٹکنالوجی اور خدمات کے شعبے کی صنعتوں کے قیام کے لئے منظور کیا جائے گا اور کسی بھی نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ فیصلہ دہلی میں بڑھتے ہوئے آلودگی کے پیش نظرکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں کسی بھی نئی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔نئے صنعتی سیکٹر میں صرف انفارمیشن ٹکنالوجی ، میڈیا ، کال سنٹرز ، ایچ آر سروسز ، بی پی او ، ٹی وی ویڈیو پروڈکشن ، وکالت ، سی اے ، آرکیٹیکٹس ، مارکیٹ ریسرچ ، پلیسمنٹ ایجنسی وغیرہ کی اجازت ہوگی۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اب تک یہ سارے دفاتر زمرے میں آتے تھے اور صرف تجارتی علاقے میں ہی کھولے جاسکتے تھے۔ تجارتی علاقے میں زمین کی قیمت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں اس زمرے کے دفاتر نہیں کھولے جاسکتے تھے۔ اس کی وجہ سے گڑگاؤں ، نوئیڈا اور فرید آباد میں مزید دفاتر کھل رہے تھے۔
حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی مستقبل میں صنعتی علاقوں میں ایسے دفاتر ایک سستی نرخ پر کھولے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب دارالحکومت میں آلودگی پھیلانے والی صنعتیں نہیں کھولی جائیں گی اور صنعتی علاقے صاف ستھرا اور ہرے بھرے بنیں گے۔

