سعودی عرب میں پھر لاک ڈاون کیا جا سکتا ہے

0

ریاض: ماسک نہ پہننے اور تقریبات میں ضابطوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی عرب میں پھر لاک ڈاون کیا جا سکتا ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا بہر حال کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا کوئی بھی فیصلہ متعلقہ مجلس کی سفارش پر کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور 5 ہزار 437 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 37 بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹر علی نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے مرتب فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے باوجودیکہ لوگ ایس او پیز کی پابندی نہیں کر رہے، ماسک نہیں پہن رہے، تقریبات میں بھی خلاف ورزیاں ہونے لگی ہیں۔
ملک میں 7 ہزار 928 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 755 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 672 کورونا مریضوں کو شفایابی مل چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here