ہاتھ رس واقعہ پر پولیس کی کارروائی سے یوگی، بی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی: اوما

0

رشی کیش (اتراکھنڈ): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ہاتھ رس عصمت دری واقعہ پر ریاستی حکومت اور پولیس کی کارروائی کو غلط قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ اس سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
رشی کیش میں و اقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ سائنسز (ایمس) میں کورونا انفیکشن کا علاج کرارہی محترمہ بھارتی نے یوگی آدتیہ ناتھ سے خطاب کرتے ہوئے ایک کے بعد ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، آپ کو معلوم ہوگا کہ میں کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے ایمس رشی کیش میں کورونا وارڈ میں داخل ہوں۔ آج میرا ساتواں دن ہے اور اس لئے میں اجودھیا معاملے پر خصوصی سی بی آئی عدالت میں بھی پیش نہیں ہوسکی۔ حالانکہ میں کسی سے ملاقات نہیں کرسکتی، فون نہیں کرسکتی لیکن ٹی وی ہے جس سے خبر ملتی ہے۔
محترمہ بھارتی نے کہا کہ میں نے ہاتھ رس کے واقعہ کے بارے میں دیکھا۔ پہلے تو مجھے لگا کہ میں نہ بولیں کیونکہ آپ اس سلسلہ میں ٹھیک کارروائی کررہے ہوں گے لیکن جس طرح سے پولیس نے گاوں کی اور متاثرہ کنبہ کی گھیرا بندی کی ہے، اس کی کتنی دلائل ہوں لیکن اس سے مختلف خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ وہ ایک دلت کنبہ کی بیٹی تھی۔ بڑی جلد بازی میں پولیس نے اس کی آخری رسومات ادا کے اور اب کنبہ اور گاوں کی پولیس کی طرف سے گھیرا بندی کردی گئی ہے۔میری معلومات میں ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانچ میں کنبہ کسی سے ملاقات بھی نہ کرسکے۔ اس سے تو ایس آئی ٹی کی جانچ کی شبہ کے دائرے میں آجائے گی۔
انہوں نے وزیراعلی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک نہایت صاف ستھری شبیہ کے حکمراں ہیں۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ میڈیا کے لوگوں کو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی اجازت دیں۔ میں بی جے پی میں آپ سے سینئر اور آپ کی بڑی بہن ہوں۔ میری درخواست ہے کہ آپ میرے مشورہ کو ٹھکرائیے گا نہیں۔

محترمہ بھارتی نے کہاکہ میں کورونا وارڈ میں بہت بے چین ہوں۔ اگر میں کورونا پازیٹیو نہیں ہوتی تو میں بھی گاوں میں اس کنبہ کے ساتھ بیٹھی ہوتی۔ ایمس رشی کیش سے چھٹی ملنے پر میں ہاتھ رس میں اس متاثرہ کنبہ ملاقات کے لئے ضرور جاوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here