نئی دہلی: ہندوستان اور بنگلہ دیش کی بحری افواج کے درمیان دوسری دو طرفہ مشق ’بنگ ساگر‘ شمالی بنگال کے خلیج میں ہفتہ سے شروع ہورہی ہے۔
دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان یہ مشق پہلی بار گزشتہ برس ہوئی تھی اور اس کا مقصد تجربات کو شیئر کرنا اور مختلف مہمات کے دوران تال میل تیار کرنا ہے۔
مشق کے دوران دونوں بحری افواج کے سمندر ی جہاز جنگ سے متعلق ڈرل اور ہیلی کاپٹر مہمان میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد یہ چار اور پانچ اکتوبرکو شمالی بنگال کی خلیج میں تیسرے گسٹ ’کورپیٹ‘ میں بھی شامل ہوں گی۔ اس دوران یہ بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن پر مشترکہ طورپر گشت کریں گی۔ اس پہل سے دونوں بحریہ کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہوا ہے اور غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے اقدامات پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
مشق میں دونوں بحریہ کا ملک میں ہی تیار کردہ فریگیٹ آئی این ایس کلٹن تھا ملک میں ہی تیار کردہ آئی این ایس خرکی ہندستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں بحریہ کے سمندری گشت لگانے والے طیارے اور انٹیگریٹڈ ہیلی کاپٹر بھی مشق میں حصہ لیں گے۔‘
