نئی دہلی: سینئر کانگریسی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کے جمعرات کو کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مسٹر پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خود یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’میری کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میں حال میں اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے ’سیلف آئیسولیٹ‘ ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔
مسٹر پٹیل ان ہائی پروفائل شخصیات میں شامل ہیں جو حالیہ ہفتوں میں کورونا پازیٹیو ہوئے ہیں۔ ان میں وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل، پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان اور سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری بھی شامل ہیں۔

