سوچھ بھارت مشن نے چھ سال مکمل کیے

0

نئی دہلی :سوچھ بھارت مشن مہاتما گاندھی کی کل 151 ویں جینتی پر ملک میں صاف صفائی کے تصور میں انقلابی تبدیلی لانے والے پروگرام کے طور پر اپنے چھ سال پورے کررہا ہے جس نے بیت الاخلاء کو کسی بھی مکان کے لازمی جز کے طور پر قائم کیا ہے اور شہروں کو صاف رکھنے میں اہم کرداراداکیا ہے۔
سال 2014 میں اس کے آغاز کے وقت سے ہی سوچھ بھارت مشن سے صفائی و ٹھوس کچرے کو ٹھکانےلگانے کے میدان میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ابھی تک 4327 شہری بلدیاتی اداروں و کھلے میں بیت الخلاء سے پاک-اوڈی ایف قراردیا جاچکا ہے۔یہ 66 لاکھ سے زیادہ مکانوں میں نجی بیت الخلاء اور چھ لاکھ سے زیادہ برادری یا عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کیے جانے سے ممکن ہوا ہے۔یہ اس مہم کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔اس کے علاوہ 2900 سے زیادہ شہروں میں 59900 بیت الخلاء گوگل میپ کے ذریعہ ظاہر کیے جاچکے ہیں۔ٹھوس کچرے ٹھکانے لگانے کے میدان میں، 97 فیصد سے زیادہ وارڈوں میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے، 77 فیصد میں سورس پر کچرا الگ کرنے کی اور 67 فیصد وارڈوں میں کل پیداشدہ کچرے کی پروسیسنگ کی جارہی ہے۔یہ سال 2014 کے 18 فیصد کی سطح سے چار گنا زیادہ ہے۔
کچرہ سے پاک شہروں میں 06 شہروں اندور، امبکا پور، نوی ممبئی، سورت، راجکوٹ اور میسور کو پانچ ستارہ شہروں کا درجہ دیا گیا ہے، 86 شہروں کو تین اسٹار اور 64 شہروں کو ایک اسٹار کا درجہ دیا گیا ہے۔صفائی سروے 2020 کے تحت 12 کروڑ سے زیادہ شہریوں کی حصے داری ریکارڈ کی گئی ہے۔مہم میں اب تک غیررسمی طور سے کچرا اٹھانے والے 84 ہزار لوگوں کو مرکزی دھارے سے جوڑ چکا ہے اور 5.5 لاکھ سے زیادہ صفائی ملازمین کو حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے جوڑا جاچکا ہے۔
سوچھ بھارت مشن مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جسے وزیراعظم نریندرمودی نے دواکتوبر 2014 کو نئی دہلی کے راج گھاٹ سے شروع کیاتھا۔اس کا مقصد بابائے قوم کی 150 ویں جینتی کے موقع پر 2019 تک’سوچھ بھارت‘کے ہدف کو حاصل کرنا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here