نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشہور گلوکارہ بھارت رتن لتا منگیشکر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’آواز،سنسکار اور سادگی کا حیرت انگیز نمونہ عزت مآب دیدی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ لتا جی نے موسیقی کی اعلیٰ ترین روایات اور اقدار کو قائم کرکے دنیا کو مٹھاس سے بھر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ، “میری ایشور سے دعا ہےکہ آپ صحت مند ہوں اور آپ طویل عمر ہیں۔‘‘
معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی پیدائش 28 ستمبر1929 میں اندور میں ہوئی تھی۔ انہیں بھارت رتن، پدم وبھوشن، بدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈوں سے نواز جاچکا ہے۔

