کورونا متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ، 50 لاکھ سے زیادہ صحت مند

0

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82،170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 60،74،702 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی ، 74،892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک 50،16،520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95،542 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here