نئی دہلی: مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ سے پاس زرعی شعبے سے متعلق تین بل کسانوں کے مفاد میں ہیں جو کاشت کاروں کی زندگی میں انقلاب لائیں گے مسٹر تومر نے کہا کہ زرعی پیداوار سے متعلق کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) ایک انتظامی فیصلہ تھا جو جاری تھا، ہے اور آگے بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس ان بلوں کی مخالفت کرکے ملک کے کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
کانگریس اگر ان بلوں کی مخالفت کر رہی ہے تو اسے پہلے اپنے انتخابی منشور سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ اس پارٹی نے 2019 کے اپنے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ ایم ایس پی فیصلے کو تبدیل کریں گے، کسانوں کی پیداوار، خرید۔

