لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم تشویش کا باعث ہیں اور اس معاملے میں اعداد چھپانے والی حکومت کو اپنا چہرہ چھپانا مشکل ہوجائےگا۔محترمہ واڈرا نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھالکھیم پور میں گذشتہ 20دنوں کے اندر تیسر ا واقعہ پیش آیا ہے۔ تین سال کی بچی کاریپ کے بعد قتل،کوشامبی میں بھی ریپ کے بعد قتل،اجودھیا میں بس میں ریپ،خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں اور یو پی حکومت اعدادوشمار چھپارہی ہے۔ یہی رفتار رہی تو حکومت کو اپنا چہرہ چھپانا مشکل ہوجائےگا۔ پورا جنگل راج بنا دیا ہے۔اس سے پہلے کانگریس لیڈر نے ایس ایس سی سی جی ایل امتحانات کے سلسلے میں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اترپردیش حکومت پر الزام لگایا ہے کہ سال 2017 میں ایس ایس سی سی جی ایل کی بھرتیوں میں ابھی تک تقرریاں نہیں ہوئی ہیں جبکہ 2018میں سی جی ایل امتحان کا نتیجہ ہی نہیں آیا ہے۔ سال 219 سی جی ایل کا امتحان ہی نہیں ہوا وہیں 202ایس ایس سی سی جی ایل کی تقرریاں نکالی ہی نہیں گئیں۔محترمہ واڈرا نے ٹوئٹ کیابھرتی نکلے تو امتحان نہیں، امتحان ہو تو رزلٹ نہیں،رزلٹ آجائے تو تقرری نہیں۔

