دسویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

0

حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تمام دسویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ چندر شیکھر رائو کی زیر قیادت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔تقریباً 5 لاکھ 34 ہزار 900طلبہ دسویں جماعت میں ہیں جن کے 6 مضامین کے 11پرچے ہیں۔تاہم 3امتحانات پہلے ہی منعقدکئے جاچکے ہیں ۔حکومت نے دیگر ریاستوں کی جانب سے عمل کردہ طریقہ کار پر غور کیا ہے۔ان امکانات اور پہلوئوں پر غور کرنے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اسکولس میں منعقد کردہ انٹرنل اسسمنٹ امتحانات میں دیئے گئے گریڈس کی بنیاد پر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔حکومت دیگر پہلوئوں پر غور کرتے ہوئے ڈگری اور پی جی امتحانات مستقبل میں منعقد کرنے پر غور کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here