نیوزی لینڈ سے کورونا کا خاتمہ

کورونا کا آخری مریض اسپتال سے رخصت

0

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں کورونا کا آخری مریض کو اسپتال سے رخصت کردیاگیا جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں سماجی فاصلے اور عوامی اجتماعات پر عائد پابندیاں ہٹالی گئیں۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد مقامی سطح پر کووڈ 19 کے سلسلے میں عائد تمام تر پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا لیکن سرحد پرابھی بھی سختی اور بندشیں برقرار رہیں گی۔بتایا جاتا ہے کہ اسپتال سے آخری مریض کے ڈسچارج ہونے کے بارے میں پتہ چلا تو وزیر اعظم خوشی سے اپنے کمرے میں رقص کرنے لگیں۔محترمہ جیسنڈا آرڈرن نے بعد ازاں ٹی وی پر عوام سے کہا کہ ”ہم پراعتماد ہیں کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں وائرس کی منتقلی کے عمل کو ختم کردیا ہے اور کیویز وائرس کو کچلنے کے لیے غیرمعمولی انداز میں متحد ہو گئے تھے“۔پچاس لاکھ آبادی والے ملک نیوزی لینڈ میں ایک ہزار 154 لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ میں سترہ دن سے کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا اور پیر تک صرف ایک فعال کیس تھا جسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ آخری مریضہ ایک پچاس سالہ خاتون تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here