مہاجرمزدوروں سے کرایہ وصولی نہ کریں ریاستی حکومتیں:سپریم کورٹ

0
Supreme Court of India

نئی دہلی: سپریم کورٹ ملک بھر لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے ریاستی حکومتوں کو کرایہ برداشت کرنے اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے سمیت کئی عبوری حکم جمعرات کو جاری کئے۔جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے مرکزی حکومت اور مختلف ریاستی حکومتوں اور کچھ مداخلت کاردرخواست گزاروں کی جانب سے پیش وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد اہم ہدایات جاری کئے۔عدالت نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے تارکین وطن محنت کشوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے ان سے نہ تو ریل کا کرایہ لیا جائے گا، نہ ہی بس کرایہ۔عدالت نے کہا کہ ان مزدوروں کے کرایہ پر آنے والا خرچ متعلقہ ریاستوں کی طرف سے اشتراک کیا جائے گا۔اتنا ہی نہیں، مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام صوبہ کھانے پینے کی سہولت فراہم کرائیں گے۔ مزدوروں کو دی جانے والیسہولتوں کے بارے میں تشہیر کیا جانا ضروری ہوگا۔عدالت نے کہا کہ روانگی مرکز پر ان تارکین وطن محنت کشوں کو کھانے پینے کی سہولت متعلقہ ریاست دستیاب کرائیں گی جبکہ سفر کے دوران یہ سہولت ریلوے مہیا کرائے گی۔عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتیں تارکین وطن محنت کشوں کی رجسٹریشن کی نگرانی کریں گی اور اس بات کو یقین بنائیں گی کہ رجسٹریشن کرانے کے بعد ٹرین اور بس میں انہیں فوری طور پرجگہ دستیاب کرائی جائے۔ عدالت نے تمام متعلقہ فریقوں کو صورتحال کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔کورٹ کے عبوری حکم کے دوران مرکز کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل نے بیچ میں مداخلت کی، جس کے بعد جسٹس بھوشن نے کہا کہ یہ حکم مرکزی حکومت کے لئے نہیں ہے، یہ مکمل طور ریاستوں کے لئے ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ جو بھی تارکین وطن مزدور سڑک پر گھومتے نظر آئیں، انہیں فوری طور پر پناہ گاہ میں لے جایا جائے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔بینچ نے کہا،”ہمارا خیال ہے کہ مزدوروں کی تعداد اور ان کے آبائی ریاست بھیجنے کی درخواست کی طرح تمام ضروری چیزیں نوشتہ ریکارڈ میں لائے جانے جانے چاہئے“۔ عدالت نے کہا کہ جب کبھی بھی ریاستی حکومت ٹرینوں کے لئے درخواست کرتی ہے تب ریلوے کو اسے دستیاب کرانا ہوگا۔عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے اگلے جمعہ (پانچ جون) کی تاریخ مقرر کی اور اس دن تک مرکز کو اپنا تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اس ملک میں ہر کام میں ایک بچولیا ہوتا ہے، لیکن وہ اس معاملے میں ٹکٹوں کے پیسوں کو لے کر بچولیا نہیں چاہتے۔اس سے پہلے سماعت کے آغاز میں مسٹر مہتا نے دلیل دی کہ یکم مئی سے لے کر 27 مئی تک کل 91 لاکھ تارکین وطن محنت کشوں کو ان کے گھر بھیجا گیا ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ تارکین وطن محنت کشوں کو ٹکٹ کون دے رہا ہے، اس کا ادائیگی کون کر رہا ہے؟ مسٹر مہتا نے جواب دیا کہ بعض صورتوں میں روانگی مرکز والی ریاست اور بعض صورتوں میں آبائی ریاست ادا کر رہی ہے۔ اکا دکا ریاستوں نے ٹکٹ پر مزدوروں کی طرف سے خرچ کی گئی رقم واپس کی ہے۔جسٹس بھوشن نے کہا کہ ٹکٹ کی ادائیگی کے بارے میں کنفیوژن ہے اور اسی وجہ سے بچولئے نے پوری طرح سے استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن محنت کشوں کی جیب میں پیسہ تو ہو پہلے کہ وہ خرچ کر کے بعد میں واپس لے سکیں۔سالیسٹر جنرل نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے لئے کام کر رہی ہے، لیکن ریاستی حکومتوں کے ذریعے ان تک نہیں پہنچ پا رہی ہے، کچھ بدبختانہ واقعات بھی ہوئے ہیں، جسے بار بار دکھایا جاتا ہے۔مسٹر مہتا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک 3700 ٹرینیں تارکین وطن محنت کشوں کے لئے چلا رکھی ہیں، ابھی تک 50 لاکھ مزدور اپنے گاؤں جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں کے تعاون سے 40 لاکھ تارکین وطن مزدوروں کو سڑک سے ان کے منزل تک پہنچایا گیا ہے۔بینچ نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ مزدوروں کے رجسٹریشن کے باوجود کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہ ے۔مزدوروں کا کھانا پینا اور نقل و حمل ایک بڑا مسئلہ ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ بہت سے مزدور اب پناہ گھروں میں نہیں رہ رہے ہیں۔وہ اپنے کرایہ کے گھروں میں یا دوسری جگہ پر رہ رہے ہیں ان کا کیا انتظام کیا گیا۔ اس پر مسٹر مہتا نے کہا کہ اس بارے میں ریاستی رپورٹ داخل کریں گے۔سالیسٹر جنرل نے کہا،“اس بارے میں معلومات جمع کرکے ہم آپ کو بتائیں گے، ریاستی سطح پر نظام کام کر رہا ہے۔ اس لئے ہمیں ریاستوں سے رائے لینی ہوگی، تمام ریاستی مزدوروں کی شفٹنگ کا کام کررہے ہیں“۔سماعت کے دوران بینچ نے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے پوچھا، ”آپ کس کی جانب سے پیش ہو رہے ہیں؟“ اس پر مسٹر سنگھوی نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کی جانب سے پیش ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here