نیویارک ٹائمس نے پہلے صفحے پر شائع کئے کووڈ 19 سے مرنے والوں کے نام

0

نیویارک:عام طور پر اخباروں کا پہلا صفحہ بری خبروں اور کسی کمپنی کے نئے پروڈکٹ کی اطلاع یا حکومت کی کامیابیوں وغیرہ کی تعریف کرنے والے اشتہار سے بھرا رہتا ہے لیکن عالمی وبا کوویڈ 19 کے بحران میں دنیا کے اہم اخباروں میں ایک امریکہ کے نیویارک ٹائمس نے آج پہلے صفحے پر ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے نام شائع کئے ہوں تو اس انفیکشن کی خطرناک صورت حال سے خوف آنا لازمی ہے۔
نیویارک ٹائمس نے پہلے صفحے پر نہ تو کسی خبر کی سخری بنائی اور نہ ہی کوئی اشتہار چھاپا بلکہ پورے صفحے کو کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کے ناموں سے بھر دیا۔
اخبار نے جو موضوع دیا وہ بھی خوف میں مبتلا کرتا ہے،موضوع ہے’یو ایس ڈیتھ نیئر 100,000،این ان کیلکولیبل لوس‘(امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100,000،ناقابل تلافی نقصان)۔اس کے بعد نیچے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے،’’دے ور ناٹ سمپلی نیمس ان اے لسٹ ،دے ور اس‘(یہ صرف فہرست میں شامل نام نہیں ،یہ ہم تھے)
تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا کی سپر پاور امریکہ میں اس انفیکشن نے سب سے زیادہ قہر برسایا ہے۔امریکہ میں وائرس کے 16 لاکھ 66 ہزار 828 معاملے آچکے ہیں اور 98ہزار 683 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ملک میں 11 لاکھ 21 ہزار 231 افراد اس وائرس سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ چار لاکھ 46 ہزار 914 ابھی اس کی زد میں ہیں اور 17 ہزار 133 زندگی اور موت کے درمیان جھول رہےہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کرکے کسی کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس کے ذریعہ ملک میں کورونا کی کیا صورت حال ہے،اس کی سنجیدگی کو سامنے رکھنا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here