حق و انصاف کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں

مزدوروں اور بے سہارالوگوں کی مددکرنے والوں نے اپنی شناخت کپڑوں سے کرادی :مولانا ارشد مدنی

0
Maulana Arshad Madani

نئی د ہلی:جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے ایک بارپھر مسلمانان ہند سے یہ اپیل کی ہے کہ ملک میں کورنا وائرس جیسی مہلک بیماری پھیلنے کے بعد پید اہوئی صورت حال میں جمعےۃ علماء ہند کو چندہ نہ دے کر مسلمان پریشان حال لوگوں کی مدداور مدارس کی ا مداد کریں، کیونکہ ملک انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کی مدد اورامن وانصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
مولانا مدنی نے ہیں آج جاری ایک بیان میں کہا کہ مزدوروں، بے بسوں، محتاجوں، لاک ڈاؤن کے شکار متاثرین کی مدد کرنے والے لوگ کپڑوں سے پہنچانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری پرآشوب حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست اور متعصب میڈیا کے جھانسے میں نہ آکر ملک کے عوام ہندو، مسلمان یا سکھ، عیسائی نہیں بلکہ ایک ہندوستانی کے طور پر متحد ہوکر کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے خود کو ملک کی ترقی کے لیے وقف کردیں۔انھوں نے اس بات پرگہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں اور مزدوروں کی تکلیف کے دوران بھی ملک کا میڈیا اور کچھ سیاست داں دونوں ملک میں نفرت کا زہر گھول رہے ہیں جس کا متعدد جگہ اثر بھی نظر آیا۔ملک کی ہزار سالہ گنگا جمنی تہذیب کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے ملک میں نفرت کا زہر کم پھیلا اورعام لوگوں کے درمیان وہ اثر نہیں ہوا جس کی فرقہ پرست طاقتیں اور کچھ میڈیا امید کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے نام پر اکثر الیکٹرانک میڈیا اور کچھ سیاست دانوں نے ملک بھر میں زہر گھولنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے اور ملک میں پریشان حال مزدوروں کے بحران نے ملک اور قوم کو متحد کردیا اور اس طرح فرقہ پرست ناکام ہوگئے اورکورونانے بتادیا ہم سب ایک ہیں اور کوروناوائرس نے انسان کی انسانیت زندہ کرنے کا کام بھی کیا ہے۔مولانا مدنی نے کہاکہ فرقہ پرست عناصر اور میڈیا کورونا اوردیگر نام سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاکر صرف مسلمانوں کا نقصان نہیں کر رہے ہیں بلکہ ملک اور قوم کا بھی نقصان کر رہے ہیں اور ایسا کرنے والے لوگ ملک کے غدار تو ہوسکتے ہیں لیکن ملک کے وفادار قطعی نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ایک بڑے طبقہ کو پریشان یا نظر انداز کرکے یا اقتصادی،سیاسی، سماجی اور تعلیمی نقصان پہنچاکر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اس لئے ایسے میڈیا اور سیاست دانوں پر لگام لگایا جانا نہایت ضروری ہے ورنہ بیرون ملک میں اس سے ملک کی بدنامی تو ہوگی ہی، ملک بھی کھوکھلا ہوجائے گا، لیکن افسوس کہ حکومت خاموش رہ کر جیسے اس کی حمایت کررہی ہے۔مولانا مدنی نے خاص طور پر جمعیۃ علماء ہند کے تمام ممبروں سے ایک خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ رمضان کے مبارک مہینے میں جمعےۃ علماء ہند کو چندہ نہ دے کر بلا لحاظ مذہب وملت پریشان حال لوگوں اور مدارس اسلامیہ خاص طور پر چھوٹے چھوٹے مدارس کو چندہ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here