اترپردیش:شکشا متروں کی اپیل پر ریاستی حکومت کو نوٹس

0

نئی دہلی:اترپردیش پرائمری ٹیچر بھرتی معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شکشامتروں کی اپیل کی سماعت کے دوران پہلے تو سپریم کورٹ نے عرضی خارج کرنے کا زبانی حکم سنا دیا،لیکن چند منٹ بعد ہی پھرسے سماعت کرتے ہوئے ترمیمی حکم کے ساتھ ریاستی حکومت نوٹس جاری کیا۔
جسٹس اودے امیش للت،جسٹس ایم ایم شانتن گودر اورجسٹس وینیت سرن کی بینچ نے عرضی گزار’اترپردیش پرائمری شکشامتر اسوسی ایشن‘ کی جانب سے پیش سینئر وکیل مکل روہتگی کی دلیلں سننے کے بعد عرضی خارج کرنے کا زبانی حکم سنا دیا ،لیکن کچھ قانونی پہلوؤں پر توجہ دلائے جانے کے بعد سماعت پھر سے شروع ہوگئی۔
سینئروکیل دشینت دوے اور اے سدنرم ویڈیا کانفرنسنگ اسکرین پر زبانی حکم جاری ہونے کے بعد دکھائی دئے اور انہوں نے اپنی دلیلیں شروع کیں۔اس کے بعد عدالت نے عرضی خارج کرنے کے اپنے زبانی حکم میں ترمیم کی منشا ظاہر کی۔
سماعت پھرسے کچھ دیر بعد شروع ہوئی اور سالیسیٹر جنرل اور دیگر وکیلوں کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت اور دیگر عرضی گزاروں کو نوٹس جاری کیا اور اس کے جواب کےلئے 14 جولائی تک کا وقت دیا۔عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ چھ جولائی تک خالی اسامیوں چارٹ عدالت کو سونپ دے۔
وکیل گورو یادو کی جانب سے دائر اس عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے یا اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔
اس سے پہلے ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک کیویئٹ داخل کی گئی تھی،جس میں کہاگیاتھا کہ سپریم کورٹ اس کا موقف سنے بغیر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی پر کوئی حکم جاری نہ کرے۔
اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔اس کے بعد ریاست میں بیسک ایجوکیشن کونسل کے اسکولوں میں اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی کا راستہ صاف ہوگیاتھا۔اترپردیش میں ٹیچروں کی بڑے پیمانے پر ہونے والی بھرتی لٹکی ہوئی تھی۔ایسا کٹ آف مارچ سے متعلق تنازع کی وجہ سے ہوا تھا۔
اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے کٹ آف بڑھانے کے فیصلے کو صحیح بتایا تھا۔اس کے علاوہ اس بھرتی کے عمل کو تین مہینے کے اندر پورا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here