ممبئی:حکومتِ مہاراشٹر نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست میں اور ریاست سے باہر پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں ، زائرین ، طلباء اور دیگر شہریوں کے لئے اپنی مطلوبہ منزل تک واپس جانے کے لئے طریقہ کار طے کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کو نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ نافذ کریں۔اس ضمن میں محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نتن کیری ، آئی اے کنڈن ، محکمہ ترقی برائے خواتین و اطفال کی پرنسپل سکریٹری ائی اے کندن، اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ابھے یاوالکر کو اس ذمہ داریاں تفوض کی گئی ہیں۔ جن سے ( 022- 22027990 ) اور ( 022-22023039) ان نمبروں پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔اضلاع کے نوڈل افسران اپنے ضلع میں پھنسے ہوئے افراد کی ایک فہرست تیار کریں گے اور اسے متعلقہ کلکٹرس کے حوالے کردیں گے۔ دونوں ریاستیں ایک دوسرے سے بات کریں گی اور فیصلہ کریں گی کہ ان لوگوں کو سڑک کے ذریعے کیسے لے جایا جائے۔کسی بھی گروپ کے لوگوں کو وہاں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ ان کے پاس کلکٹر یا ڈائریکٹر ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کوئی خط نہ ہو۔ صرف ان لوگوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی جن میں کوویڈ-19 یا انفلوئنزا جیسی علامات نہیں ہیں۔
اگر اس میں کوئی علامات موجود ہیں تو ، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق طبی علاج کرایا جائے گا۔دیگر ریاستوں یا اضلاع سے آنے والوں کو انتظامیہ کو واضح طور پر یہ بتانا ضروری ہے کہ متعلقہ شخص کی کوئی علامت نہیں ہے۔ متعلقہ افراد کو ریاست کے ان مقرر کردہ قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ جس ریاست میں وہ جا رہے ہیں وہاں کے قوانین کی پابندی کرنی لازمی ہوگی اور جو اپنئی گاڑیوں میں جانا چاہتے ہیں انھیں بھی ضروروی کاغذات ساتھ میں رکھنا لازمی ہوگا۔ ٹرانزٹ پاس ہونا ضروری ہے اور اس میں موجود تمام مسافروں کے نام اور دیگر معلومات ہوں۔ گاڑی کا ایک مقررہ راستہ اور مدت ہونا بھی لازمی ہے۔یہ فہرست ریاست یا ضلع کو دی جائے گی جہاں مسافر فالو اپ کے لئے اتریں گے۔
نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو جراثیم کُش چھڑکنے کے ساتھ ساتھ گاڑی میں سماجی محفوظ فاصلہ بھی رکھا جانا چاہئے۔ کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ مہاراشٹر میں دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو 14 دن تک قرنطین مدت میں رہنا پڑے گا۔ پہنچنے والے تمام مسافروں کا پہلے طبی معائنہ ہوگا۔ اس کے بعد متعلقہ فرد کو گھر پر یا ادارہ جاتی طور پر قرنطین کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ وہ مرکزی حکومت کا ہیلتھ برج ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ان سے رابطہ رکھا جاسکے۔

