مزدوروں اور طلباء کی گھر واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ

0
شاہنواز بدرقاسمی
سہرسہ:سماجی کارکن وصحافی شاہنواز بدرقاسمی نے مرکزی حکومت کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے بہارسرکارسے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلداز جلد باہر پھنسے لاکھوں مزدوروں اور غریب طلباء وطالبات کی گھر واپسی کویقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ بہارکے تقربیاً تمام اضلاع کے لاکھوں مزدوراور طلبہ دہلی، ممبئی، کلکتہ،بنگلور،حیدرآباد،بھوپال، کیرالا،تمل ناڈو،گجرات اور اترپردیش سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہیں جو بیحد پریشانی میں ہیں،ان کے پاس ایک وقت کے کھانے تک کاپیسہ نہیں ہے ایسے میں وہ پرائیویٹ بس کاکرایہ دیکر کیسے آپائیں گے۔شاہنواز بدر نے کہاکہ ریاستی سرکار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے کےتحفظ کو یقینی بناجائے  اور جن کے پاس سفر کرنے کے پیسے نہیں ہیں انہیں مفت سواری کے ذریعہ ان سب کوگھرپہنچائیں،اسپیشل ٹرین چلاکربھی ایسے لاکھوں لوگوں کو بآسانی گھر پہچایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے باہر پھنسے مزدوروں کی گھرواپسی کااعلان تو کردیاہے لیکن سہولیات کے نام پر کچھ نہیں کیایہ بھی غریبوں کے ساتھ کھلم کھلامذاق ہے،بہار سرکاراس سلسلے میں جوسوتیلارویہ اپنارہی ہے وہ بیحد افسوسناک ہے یہ نتیش کمار کیلئے بہت شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ریاستوں نے جس طرح مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کیلئے فراخدلی کامظاہر ہ کیاوہیں بہارسرکارنے سب سے زیادہ مایوس کیا۔شاہنواز بدر نے کہاکہ لاکھوں مزدوروں کے ساتھ بہارکے پچاس ہزار سے زائد مدارس کے طلبہ وطالبات بھی پھنسے ہیں جن کی گھر واپسی پر کوئی بات کرنے کوتیارنہیں ہیں،ان میں زیادہ تر غریب بچے ہیں ایسے میں ان کیلئے بھی بہارسرکارکو کوئی ٹھوس قدم اٹھاناچاہئے،جو لوگ پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعہ گھر آناچاہتے ہیں ان کیلئے ریاستی سرکارنے ابھی تک کوئی گارڈ لائن جاری نہیں کیاہے،انہوں باہر پھنسے لوگوں سے بھی صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عجلت پسندی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں سرکاری افسران سے اجاز ت کے بعد ہی سفر کریں،انہوں نے مدارس کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے جہاں جہاں بچے پھنسے ہیں وہ مقامی ڈی ایم سے بات چیت کرکے بچوں کے سروے لسٹ کےمطابق گھر واپسی کو یقینی بنائیں۔شاہنوازبدر نے کہاکہ جب پیو یادو جیسے لیڈر کوٹہ میں پھنسے بہارکے بچوں کیلئے تیس بس کابندوبست کرکے گھر پہچانے کاکام کرسکتے ہیں تو ہماری ملی جماعتوں اور سیاسی ومذہبی رہنماؤں کو بھی اس وقت مدد کیلئے قد م آگے بڑھاناچائیے،لاکھوں بے سہاروں کو سہارادینااس وقت سب سے اہم ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here