اکھلیش کا اعظم خان کو رہاکرنے کا مطالبہ

0
AKHILESH YADAV AND AZAM KHAN (FILE PHOTO)

لکھنؤ:(زمینی سچ) سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ماہ مبارک رمضان کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کے قد آور رہنما و رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کی اہل خانہ کو رہا کرنے کی گذارش کی ہے۔مسٹر یادو نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ مسٹر اعظم خان ،ان کی بیوی اور بیٹے کو ماہ رمضان کے بابرکت دنوں میں عبادت اور روزے کا فرض ادا کرنے کے لئے جیل سے رہا کر کے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان ریاست کے قدآور لیڈر ہیں۔ وہ کئی بار کے وزیر اور رکن اسمبلی رہے ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کے بھی رکن رہے ہیں۔ موجودو وقت میں وہ رامپور لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمان ہیں۔مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی جیسی اعلی تعلیمی ادارہ انہیں نے قائم کیا ہے۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی بیوی بھی رکن اسمبلی ہیں۔ دونوں بیمار ہیں۔اعظم کے بیٹے عبداللہ بھی رکن اسمبلی رہے ہیں۔حکومت ان تمام کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے وہ کافی شرمناک ہے۔مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ مسٹرخان کے تئیں برسراقتدار پارتی اور اس کی حکومت بدلے کے جذبے سے کاروائی کررہی ہے۔ حکومت کے اشارے پر ان پرتمام فرضی مقدمے درج کئے گئے ہیں اور انہیں جیل میں قید کر کے ہراساں کیا جارہاہے۔حکمراں جماعت ان کی شبیہ کو زک پہنچانے پر آمادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے عمل سے سماج کا ایک طبقہ بری طرح سے دہشت زدہے۔اس میں عدم تحفظ کا خوف روزانہ بڑھتا جارہا ہے۔اعظم خان بدلے کی کاروائی کا شکار ہیں۔ بی جے پی ہر معاملے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کا کام کررہی ہے۔سماجی میں ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب کےساتھ انصاف ہو اور یہی حکومت کے وژن کی پہچان ہوتی ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ رمضان کے پاک مہینے یں لوگ تحمل،عبادت کے ساتھ سب کے بھلے کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اعظم خان اورا ن کے پریوار کو بھی ملک کے آزاد شہری کے طور پر اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کا پورا موقع ملنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here