ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8447 ، 273 ہلاکتیں

0

نئی دہلی 12، اپریل: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 918 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8447 ہو گئی اور اس دوران اس انفیکشن کے سبب 31 افراد کے ہلاک ہوجانے سے ہلاکتوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ۔ملک میں اب تک اس کے مجموعی 8447 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ فی الوقت کورونا سے متاثرہ 765 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی شام کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1761 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 127 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد کی موت ہوئی ہے اور 187 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے مجموعی 1069 متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 969 افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو افراد کی موت کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور وہاں ہفتہ کو 443 افراد کے نسبتاََ تقریبا 121 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 564 ہو گئی ۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں اب تک 504 افراد متاثر ہوئے ہیں اور نو افراد کی موت ہوئی ہے ۔ کیرالہ میں 374 افراد متاثر ہوئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here