کانپور،12؍اپریل(زمینی سچ):22؍مارچ جنتا کرفیوسے لے کر آج تک یومیہ کام کرنے والے مزدوروں ، پھیری لگانے ، ٹھیلہ لگانے والوں اور مختلف ضرورتمندوں کو غلہ کٹ، پکا ہوا کھانا ، تہری، پوری سبزی وغیرہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کچھ کم وبیش ساڑھے تین ہزار (3500) غلہ آٹا، دال، چاول، شکر، نمک، تیل، آلو ، پیاز ، چائے کی پتی ، ہلدی وغیرہ پر مشتمل کٹ ، چھ ہزار پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ ، تقریباً10ہزار پانی کے پاؤچ، 5ہزار بسکٹ کے چھوٹے پیکٹ وغیرہ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی قاضی شہر کانپور نے بتایا کہ پورے لاک ڈاؤن کے زمانے میں انشاء اللہ ضرورتمندوں و پریشان لوگوں تک کھانے کی اشیاء، پہنچانے کا مشن چلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک شہر وضلع کانپور میں علاقہ جاجمئو میں اشرف آباد ، ایسٹرن لائن، یوپی لائن، بھٹہ، پرانی چنگی، گجو پوروہ، میکو پوروہ، شیتلا بازار، بنگالی گھاٹ، بڑھیا گھاٹ، مزار، کے ڈی اے ، موتی نگر ، تاڑ بغیہ، راما دیوی پٹیل نگر، پوکھرپوروہ ، لال کرتی ،بابوپوروہ، اجیت گنج، قدوائی نگر، شجاعت گنج، مچھریا، چکرپورمنڈی، چمن گنج، بیکن گنج، طلاق محل، عیدگاہ کالونی ،راوت پور، افتخار آباد ، پریڈ، یتیم خانہ، پنکی کانشی رام کالونی وغیرہ شہر کے اکثر علاقوں میںادھر گنگا پار ، اخلاق نگر ، شکلا گنج اور شہر اناؤ کے بعض علاقوںمیں تقریباً 20لاکھ روپے کا سامان تقسیم ہو چکاہے۔ ابھی اتنا ہی اور کام ہونا ہے۔
انہوںنے بتایا کہ محمد شفیع گروپ، قاری عبد المعید چودھری، مولانا انصار احمد جامعی،محمد نعیم صدیقی، محمد اسلام، محمد عارف، شارق نواب، مولانا امیر حمزہ،محمد عمیر، حافظ محمد شارق، نبیل احمد،عبد الرحمن، محمد الماس، مولانا فرید الدین قاسمی، محفوظ عالم، قاری بدر الزماں ، محمد اسماعیل،قاری شمشاد شکلا گنج وغیرہ اس کام میں دن رات لگے ہیں۔ مولانا اسامہ قاسمی نے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پریشان حال لوگوں کی مدد اس وقت دیگرنفل عبادتوں سے افضل ہے۔ حضرات اہل خیر سے اپنی حسب استطاعت اس کار خیر میں حصہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے مولانا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موقع پر ضرورتمندوں کی مدد کے مشن میں رقم یا سامان کی شکل میں حصہ لیا، انہوںنے کہا کہ اصل اجر تو آخرت میں ملے گا لیکن دنیامیں بھی وہ اس کی برکتوں سے خالی نہیں رہیں گے۔ انشاء اللہ

