تبلیغی جماعت کے 12 افراد ملنے کے بعد لکھنؤ کے صدر بازا میں 48 گھنٹےکا کرفیو

0

لکھنؤ، 5 اپریل (زمینی سچ) اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 255 ہو گئی ہے۔سنیچر کی رات تک ریاست میں اوریا میں چار، بارہ بنکی میں ایک اور رائے بریلی میں دو، لکھیم پور کھیری میں تین اور باندہ میں ایک نیا مریض ملا تھا جبکہ اتوار کو آگرہ میں تین اور میرٹھ میں سات نئے مریض کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔اس دوران لکھنؤ کے کینٹ علاقے کے صدر بازار علاقے میں گزشتہ نصف رات سے 48 گھنٹے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ یہاں ٹھہرے تبلیغی جماعت کے 12 افراد کے ملنے کے بعد لیا گیا ہے۔ادھر، لکھیم پور کھیری سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں تبلیغی جماعت کے تین ارکان کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھورہرا قصبے کی ایک مسجد سے جمعہ کو 17 جماعتی نکالے گئے تھے جنہی کوارٹین میں رکھ کر ان کے نمونے کورونا وائرس کی جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ہفتہ کی دیر رات انتظامیہ کو حاصل جانچ رپورٹ میں تین جماعتیوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ 13 لوگو کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ یہ سبھی جماعتی دہلی میں منعقد تبلیغی جماعت میں حصہ لینے کے بعد ضلع کے دھورہرا قصبے میں آئے تھے۔ تینوں متاثرہ کا تعلق بہار صوبے کے مدھے پوراسے ہے۔ اس سے پہلے قصبہ میگل گنج میں بھی ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ ترکی کے دورے سے واپس آیا تھا۔رائے بریلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کی تلاش میں مصروف پولیس نے 49 لوگوں کو کوارنٹین کے لئے حراست میں لیا تھا جن میں سے دو لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ سہارنپور کے مرزا تھانہ علاقہ کے 65 سالہ اور 70 سالہ بزرگ کو پولیس نے قلعہ بازار سے پکڑا تھا اور انہیں رتاپور واقع فیروز گاندھی پولی ٹیکنیک کوارنٹین سینٹر لایا گیا تھا۔ ان لوگو کے نمونے جانچ کے لئے کےجی ایم یو بھیجے گئے تھے۔ ہفتہ کی دیر رات ان کی جانچ رپورٹ سی ایم او رائے بریلی بھیجی کئی گئی تھی جس میں انہیں کورونا پازیٹیو بتایا گیا ہے۔ ان لوگوں کو اونچاہار واقع روہنیا کے کوارٹعن سینٹر میں شفٹ کیا گیا ہے۔باندہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نظام الدین مرکز کی تبلیغی جماعت سے حصہ لے کر باندہ واپس آئے ایک اور شخص کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس سے اب ضلع میں متاثرہ لوگوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ چترکوٹ دھام بلاک باندہ کے کمشنر گورو دیال نے ہفتہ کی دیر شام بتایا کہ بسنڈا تھانہ علاقہ کے شیو گاؤں سے چار لوگوں کو لا کر جمعرات کو میڈیکل کالج میں آئسولیٹ کیا گیا تھا۔ یہ سبھی نظام الدین مرکز کی تبلیغی جماعت سے باندہ واپس لوٹے تھے۔ آئسولیٹ لوگوں کی جانچ کے لئے آج ایک شخص میں کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا۔اوریا ضلع میں تبلیغی جماعت کے چار لوگوں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد خان پور گاؤں کو چھ اپریل تک کے لئے سیل کر دیا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ خان پور گاؤں قریشیان مسجد میں دو اپریل کو ملے 13 باہری جماعتیوں میں چار کے کورانا رپورٹ پازیٹیو ہونے کے بعد ہفتہ کو ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے گاؤں کادورہ کیا اور وباکووڈ -19 ضابطے میں فراہم کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خان پور گاؤں کو چھ اپریل کی صبح 10 بجے تک سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔انہوں گاؤں شہریوں کو سخت ہدایت دی کہ وہ کسی حال میں گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور جماعتیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی نشاندہی کرنے میں تعاون کریں تاکہ ان کے احتیاطاً جانچ کرائی جا سکے۔ طبی ٹیم گاؤں کے ہر شخص کی تھرمل اسکریننگ بھی کرے گی وہیں پورے گاؤں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔بارہ بنکی ضلع میں پہلا کرونا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے جس کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ بدوسرائے علاقے کے جس گاؤں میں کورنا مثبت پایا گیا اسے پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے تاکہ انفیکشن باہر نہ پھیلے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو آئسولیشن وارڈ میں داخل دو اور ادارہ جاتی کوارنٹین کئے گئے چار سمیت چھ لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ہفتے کی شام آئی رپورٹ میں تحصیل سرولی غوث پور بدوسرائے علاقے کے ایک گاؤں کے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل کو دہلی کے نظام الدین مرکزمیں ہوئی تبلیغی جماعت کی تقریب میں شامل ہوئے لوگوں کی فہرست میں اس شخص کا نام سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد اسی رات مذکورہ شخص کو سرولی غوث پور اسپتال میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رمیش چندرا کے مطابق اس شخص کو سی ایچ سی لیول ون اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ مثبت پروٹوکول کے تحت آنے والی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر گاؤں میں بچاؤ دستہ سنیٹائزیشن اور دوسرے لوگوں کی نشاندہی کر کے کوارنٹین کرنے اور نمونے لینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here