اختلاف سے بالاتر ہوکر ہی کووڈ۔19سے جیتی جاسکتی ہے جنگ :پروفیسر احرارحسین

0

نئی دہلی،5اپریل:سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ(سی ڈی او ایل )، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ ملک ابھی خطرناک وائرس کی زد میں ہے، بڑے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت ہند کے تمام ہدایات پر عمل آوری نہایت ہی ضروری ہے۔
سی ڈی او ایل کی ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے باشندگان ہند سےاپیل کی کہ وہ کوویڈ 19 سےلڑنے کے لئے متحد ہوں، حکومت اور حکومت کے ملازمین کو ہم سے دشواریوں کا سامنا نہ ہو اس کے لئے عمل پیرا ہوں ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچانے کی پرواہ کر رہے ہیں، ایسےتمام لوگوں کی دل سے احترام کیجئےان کےساتھ تعاون اور حسن سلوک سے پیش آئیں، سوشل میڈیا کے پروپیگنڈہ کو نظرانداز کریں، وقتا فوقتاً حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں۔
مسٹر احرار حسین نے مزید کہاکہ اس وبائی مرض کےخلاف جنگ اسی وقت جیتی جا سکتی ہے جب ہم اپنے معاشرتی،مذہبی اور علاقائی اختلاف سے بالاتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ جامعہ برادری کووڈ 19 کے حوالے سے حکومت ہند کے اقدامات کی پوری حمایت کرتی ہے، ملک کی آبادی اور انفراسٹرکچر کو دیکھتے ہوئےاس وبا کو روکنے کے لئے لاک ڈاون ایک بہتر قدم ہے،،وزیر اعظم کی اپیل کے مطابق جامعہ ملازمین اور طلبا ضرورت مندوں کو ضروری اشیاء فراہم کرانے میں کوشاں ہیں.پرفیسر احرار نے مزید کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بلاتفریق مذہب و ملت مدد کیجئے، رمضان کا انتظار مت کیجئے، ذکوتہ، صدقات، خیرات سے مدد کیجئے، بہت سے دیہاڑی مزدور ہیں اس کے کھانے پینے و دیگر طریقے سے مدد کیجئیے ، یہ وقت ایسا ہے کہ ہر کوئی اپنے پڑوسی کاخیال رکھے یہ دھیان رکھیں کہ کسی پڑوسی کا کوئی بچہ بھوکے نہ سو جائے، سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور گھروں میں قیام کریں، ہم ایسے ہی ملک کو اس بڑی مصیبت سے بچا سکتے ہیں اور اس کے لئے ملک کے ہر ایک باشندہ کو کوشش کرنی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here