کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے خراج تحسین کے مستحق: فاروق عبداللہ

0

سری نگر، 5 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک خاص کر جموں وکشمیر کے تمام معزز ڈاکٹر حضرات، صحت اور خاندانی وزارت کے حکام، ہسپتالوں کے سربراہوں، طبی و نیم خصوصاً نرسنگ سٹاف اور دیگر ہیلتھ حکام کی اُن فرض شناس خدمات کی سراہنا کی ہے جو وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عالمگیر وباء کورونا وائرس کی روک تھام اور اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے کے لئے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان جانثاروں پر فخر ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرے اور جموں و کشمیر سمیت تمام عالم انسانیت کو اس وبائی بیماری سے نجات دے۔ انہوں نے اُن تمام محکموں خصوصاً امور و صارفین، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای اور میونسپلٹی کے اہلکاروں کے کام کو بھی سراہا جو عوام کولازمی ضروریات اور سہولیات میسر رکھنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کی نگہبانی کرے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جو موجودہ سخت ترین دور میں بھی اپنے گھروں سے نکل کر عوام تک صحیح معلومات پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکار اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی جارہی اُن تمام ایڈوائزریوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جو ہم تک باوثوق ذرائع سے پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے آج پھر عوام خصوصاً صاحب ثروت لوگو ںسے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ پریشان کُن حالات کے پیش نظر غریب و غربا کی مدد کے لئے پیش پیش رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here