جمعیۃ علماء کی طرف سے ضرورتمندوں کو ضروری اشیاء پر مشتمل راشن کٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

0

کانپور،4؍اپریل(زمینی سچ): سوشل ڈسٹنس کا خاصل خیال رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام روزانہ سیکڑوں ضرورتمندوں کو ضروری اشیاء پر مشتمل راشن کٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ترتیب میں آج بھی اشرف آباد جاجمئو واقع جامع مسجد میں قاضی شہر کانپور مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش نے ایسٹرن لائن، یوپی لائن،شیتلا بازار ، چیک پوسٹ، بھٹہ، پوکھرپوروہ، گنگا پار، پٹیل نگر، میکو پوروہ، برہانہ روڈ، دیوی گنج سے آئے کثیر تعداد میںضرورتمندوں کو ضروری اشیاء پر مشتمل کٹیں تقسیم کیں۔ اس میںبھی پہلے کی طرح آٹا، دال، چاول، تیل، شکر، نمک، آلو ، پیاز، چائے کی پتی ، ہلدی و تیل سمیت کل 14کلو کی ایک کٹ ہے جو ایک فیملی کیلئے ایک ہفتہ کا ضروری سامان ہے۔ مولانا اسامہ قاسمی نے کہا اس وقت کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے۔ اسی لئے احتیاط کے طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ لیکن 21روز کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے مالی طور سے کمزورلوگوں کے لئے امتحان کا وقت بھی ہے کہ وہ اس درمیان کس طرح اپنا گزار ہ کریں گے۔ اس لئے تمام صاحبان ثروت سے خاص طور سے درخواست اور اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہ کر اپنے علاقہ، محلے اور پڑوسیوں کی خیریت معلوم کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ضرورتمند اپنی بات کسی سے کہہ نہیں پاتے ،اس لئے ان تک بغیر کہے مدد پہنچائیں۔
مولانا اسامہ نے کہا کہ ان کے زیر نگرانی و ہدایت پر جمعیۃ علماء کے کارکنان اور خدمت انسانیت والے روزانہ سیکڑوں لوگوںکی مدد کر رہے ہیں ، ضرورتمندوں کی بستیوں میں جاکر ان کوکھانا کھلا رہے ہیں، راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اپنی کوشش بھر راحت پہنچانے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ مولانا اسامہ نے راشن لینے آئے لوگوں سے بھی کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریںاور زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں اپنی ضرورت فون پر رابطہ کرکے انہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا لوگوںکی مدد کرنے کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گااس لئے اہل ثرو ت حضرات ضرورتمندوں کی مدد کے کام میں لگے لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں اپنا تعاون دے دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کی جا سکے ۔ اس موقع پر اشرف آباد میںمولانا احمد حسن قاسمی، مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا فرید الدین قاسمی ، قاری بدرالزماں قریشی، محمد محفوظ ودیگر لوگ موجود رہے۔ جبکہ شہر واطراف میں قاری عبد المعید چودھری، مولانا انصار احمد جامعی، مولانا امیر حمزہ، شارق نواب، عبد الرحمن، محمد الماس، محمد نعیم صدیقی، محمد عارف خان وغیرہ اپنی ٹیم کے ساتھ راشن پانی پہنچانے اور پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here