ملک میں کرونا کے 328 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1965، پچاس لوگوں کی موت

0

نئی دہلی، 2 اپریل : ملک کی مختلف ریاستوں میں بدھ سے آج تک کورونا کے 328 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1965 اور مہلوکین کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ ان میں 12 نئے معاملے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر151 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں جہاں بھی کورونا وائرس کے پازیٹیو معاملے پائے گئے ہیں، وہاں ریاستی سرکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں بھی ایسے معاملے سامنے آئیں وہاں گہرائی سے جانچ مہم چلاکر ممکنہ معاملوں کی ٹریسنگ کی جائے اور ضرورت ہو تو مشتبہ کو کوارنٹین کیا جائے یا اسپتال میں رکھا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here