نئی دہلی:یوم خواتین کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’ آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے اس سے نہ صرف خواتین کی زندگی آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پورے خاندان کی صحت بھی بہتر رہے گی۔‘‘

