اعظم گڑھ: لوک سبھا ۔2024 کے اعلان ہونے میں چند دن ہی باقی ہیں اور اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ دورے کے پیش نظر یہاں تیاریاں شباب پر ہیں۔
وزیر اعظم نے یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ساتھ ہی مندری میں نو تعمیر شدہ ائیر پورٹ اور اسٹیٹ یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔موصول اطلاع کے مطابق ائیر پورٹ کے نزدیک ہی عوامی ریلی ہوگی جہاں وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی ضلع کے کئی پروجکٹؤں کا سنگ بنیاد و افتتاح بھی کریں گے۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ریاست کے تمام کابینی وزیر و پارٹی کے ذمہ دارانہ بھی موجود رہیں گے۔ فی الحال وزیر اعظم کو10مارچ کے آنے کا دن تو یقینی ہوگیا ہے لیکن ابھی ان کی آمد کے سلسلے میں طے وقت کا تحریری آرڈر جاری نہیں ہوا ہے۔
ان کی آمد کے حوالے سے حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اے ڈی جی سیکورٹی رگھویر لال، آئی جی اکھلیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے ریلی کے مقام کا جائزہ لیا۔ اعظم گڑھ-فیض آباد روڈ پر ٹریفک کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی، جس میں مختلف راستوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے ہدایات دی گئیں۔
سیکیورٹی کے پیش نظر چار ایس پی، 15 ایڈیشنل ایس پی، 34 سی اوز، 2000 سے زائد انسپکٹرز اور سپاہی تعینات کیے جائیں گے۔ آٹھ کمپنی پی اے سی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ دوسرے اضلاع سے فوجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
میٹنگ کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ایسے انتظامات ہوں گے کہ پرندے بھی پر نہیں مار سکیں گے۔ اس وقت جلسہ گاہ میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے اور اسی اعتبار سے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔

