شملہ: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر اپنے کارکنوں کو بوتھ سطح پر متحرک کرے گی۔
مسٹر ٹھاکر نے پیر کو ریاستی بی جے پی کی قیادت میں ’گاؤں چلو ابھیان‘ کا آغاز ہماچل پردیش کے اپنے آبائی ضلع ہمیر پور سے کیا۔
اس مہم کی ریاستی سطح کی ورکشاپ ہمیر پور میں ریاستی صدر ڈاکٹر راجیو بندل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مہم کے تحت لوک سبھا انتخابات کے لیے بوتھ سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس دوران ریاستی بی جے پی تنظیم کے وزیر سدھارتھن اور راجیہ سبھا رکن اسمبلی ڈاکٹر کلپنا سینی، مہم کی ریاستی انچارج خصوصی طور پر موجود تھیں۔ ورکشاپ میں ریاست بھر سے 400 سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا۔
مسٹر بندل نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل تنظیمی کاموں کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی عوامی رابطہ مہمات بھی شروع کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں گاؤ چلو ابھیان کے تحت 7990 پولنگ بوتھوں پر بوتھ کمیٹیوں اور پنا پرمکھوں کو فعال کرنا ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر زراعت اور کسان مورچہ کے ریاستی انچارج وریندر کنور، ریاستی جنرل سکریٹری بہاری لال شرما، بی جے پی ضلع صدر دیش راج شرما، بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر سنجیو دیشٹا، کسان مورچہ کے نائب صدر اجے شرما، پریویش شرما، چمن ددھوال، راجہ سنگھ ، ریاستی شریک میڈیا انچارج انکش دت شرما، مورچہ کے جنرل سکریٹریز سنجیو ٹھاکر اور اکھلیش کپور، کسان مورچہ کے ضلع صدر انیل کاکو، بی جے پی ہمیر پور منڈل کے صدر آدرش کانت اور ضلع میڈیا انچارج وکاس شرما اور دیگر موجود تھے۔

