ممتا بنرجی صحافیوں کو خوف سے پاک ماحول فراہم کریں: ٹھاکر

0

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو مغربی بنگال میں صحافیوں پر مسلسل حملوں کے لیے ریاست کی ممتا بنرجی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کے لیے خوف سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جائے مسٹر ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ “مغربی بنگال سے صحافیوں پر مہلک حملوں اور پرتشدد واقعات کی اکثر رپورٹیں آتی ہیں۔ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کو صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔”
انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں وکاس بھارت سنکلپ یاترا چل رہی ہے لیکن مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں وکاس بھارت سنکلپ یاترا کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ واضح طور پر مغربی بنگال کے غریبوں اور ضرورت مندوں کو ترقی سے محروم کرنے کی سازش ہے اور جب صحافی اسے دکھانے جاتے ہیں تو انہیں بھی اپنی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
مغربی بنگال میں صحافیوں پر حملوں کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہاکہ ’’اکتوبر 2015 میں مغربی بنگال کے بلدیاتی انتخابات کے دن سالٹ لیک کے علاقے میں 20 صحافیوں کو مارا پیٹا گیا اور ان کے مائیک اور کیمرے توڑ دیے گئے۔ 2022 میں شمالی دمدم اور مشرقی مدنا پور کے شہری انتخابات میں چار صحافیوں کی پٹائی کی گئی۔ 2023 میں پنچایتی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کے عمل کے دوران کولکتہ اور مختلف اضلاع میں 10 صحافیوں کو مارا پیٹا گیا۔ جون 2013 میں ترنمول کانگریس گروہی جھگڑے کی کوریج کے دوران تین فوٹو جرنلسٹ کو اتنی بری طرح سے مارا گیا کہ انہیں شمالی 24 پرگنہ کے بیرک پور کے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ان کے پاس حملوں کی مکمل فہرست ہے جس میں کئی بڑے صحافیوں کے نام ہیں لیکن وہ یہ سب ایوان میں پیش نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے مندرجہ بالا تبصرے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈولا سین کے ستارے والے سوال کے جواب میں کہے۔ تاہم محترمہ سین جواب کے وقت ایوان میں موجود نہیں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here