سنت کیبر نگر:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو کہا کہ سنت کبیر نگر کے بکھرا قصبے کے پیتل برتن صنعت کو وشوکرما اسکیم سے جوڑا جائے گا۔
ضلع کے بگھولی بلاک کے گرام کروندا میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں بطور مہمان خصوصی یوگی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پی ایم مودی کو بھارت کو سال 2047 تک بھارت کو دنیا کی بڑی طاقت کی شکل میں قائم کرنے کی مہم ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا پی ایم مودی کی بھارت کو سال 204 تک بھارت کو دنیا کی بڑی طاقت کے طور پر قائم کرنے کی مہم ہے۔ وکست سنکلپ یاترا ہم سب کو جوڑنے کی مہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں میں ہم ایک نئے ہندوستان کا درشن کررہے ہیں اور بھارت کو عالمی پیمانے پر احترام مل رہا ہے۔ عوام کو مفاد عامہ کی اسکیمات کافائدہ مل رہا ہے۔ یوگی نے کہا کہ بکھرا کے پیتل برتن کاروبار کو وشوکرما اسکیم سے جوڑا جائے گا۔ ڈبل انجن کی حکومت نے سماج میں سنت کبیر کے اقدار و نظریات، مساوات، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام اور تحقیق کو بڑھاوا دینے کے لئے سنت کبیر اکادمی تعمیر کرائی ہے۔ موجودہ بجٹ میں ہم نے تجویز رکھی ہے کہ وزیر اعظم اجولا اسکیم کے مستفیدین کو ہولی کے موقع پر مفت میں سلنڈر دیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس نیشنل سیکورٹی کی گارنٹی ہونے کے ساتھ ہی ورلڈ کلاس انفرااسٹرکچر ہے۔ ساتھ ہی پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ غریب بہبود کی اسکیمات لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا 15نومبر سےپورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہوئی تھی۔ وہیں اترپردیش میں اس یاترا کا آغاز لکھیم پور کھیری اور سونبھدر ضلع سے ہوا تھا۔
Home ملکی خبریں National News بکھرا کے پیتل برتن کاروبار کو وشوکرما اسکیم سے جوڑا جائے گا:وزیراعلیٰ یوگی...

