فرخ آباد:گودام میں آتشزدگی، ای وی ایم کو نقصان

0

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کوتوالی فتح گڑھ علاقے میں واقع الیکشن دفتر کے ای وی ایم گودام میں بدھ کو آگ لگنے سے کچھ مشین جل کر راکھ ہوگئیں۔
اڈیشنل ایس پی سبھاش چندر پرجاپتی نے بتایا کہ فتح گڑھ کلکٹریٹ واقع ای وی ایم گودام میں 752ای یو اور 78 یو اور 338 وی وی پیٹ سمیت کل 1178 ای وی ایم رکھیں تھیں۔ آج صبح تقریبا 8:30بجے گودام سے دھنواں اٹھتا دیکھ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔
فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے تین گاڑیاں اور تقریباً 20 سپاہی موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے گودام کی دیوار میں سوراخ کر کے پانی کا چھڑکاؤ کیا اور کافی کوشش کے بعد تقریباً 30 منٹ میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے بعد بھی کچھ ای وی ایم جل کر راکھ ہوگئیں۔
پرجاپتی نے کہا کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور تمام جلی ہوئی اور غیر جلی ہوئی ای وی ایم مشینوں کو گودام سے نکال کر ان کی گنتی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آگ میں کچھ مشینیں جل کر راکھ ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here