لکھنؤ: جھلسا دینے والی گرمی سے نبرد آزما اترپردیش میں سمندری طوفان ‘بپرجائے’ کا اثر17 جون سے دکھنے کو مل سکتا ہے حالانکہ آنے والے چار پانچ دنوں میں چلنے والی شدت بھری لو سے نجات ملنے کے کئی اثار نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر محمد دانش نے بدھ کو بتایا کہ سمندری طوفان بپرجائے کا اثر یوپی کے میدانی علاقوں میں 17سے دکھنا شروع ہوجائے گا۔ اس دوران تیز رفتار ہوائیں چلنے اور ہلکی بوندا باندہ کے آثار ہیں۔18جون کو جنوب مغربی علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کے آثار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔جھانسی ریاست کا سب سے گرم علاقہ رہا ہے جہاں کا درجہ حرارت 45.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ پریاگ راج میں دن کا درجہ حرارت 45.4ڈگری، فتح پور میں 44.2ڈگری، ہمیر پور میں 44.5ڈگری، آگرہ میں44.5ڈگری، باندہ میں 43.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی لکھنؤ میں دن کا درجہ حرارت 42.5ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
دانش نے بتایا کہ اس دوران کم از کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا حالانکہ نجیب آباد میں ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت 23.8ڈگر ی سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لکھنؤ میں کم از کم درجہ حرارت 31.5ڈگری سلسیس رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور،لکھنؤ اورجھانسی سمیت ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 30ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں میں کانپور دیہات اور سنت روی داس نگر میں معمولی بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کے امکانات نہیں ہیں حالانکہ 16جون سے کئی علاقوں میں آندھی اور بونداباندی سے درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ اگلے24گھنٹوں میں مغربی خطے کے ترائی علاقوں میں معمولی بارش کے امکانات ہیں۔ گجرات کے راستے داخل ہونے والے سائیکلون کا اثر ریاست میں 16جون سے دکھنا شروع ہوگا۔اس دوران تیز رفتار آندھی بارش کے امکانات ہیں۔

