یوگی نے لکھنؤ۔وارانسی کے درمیان ہوائی خدمات کا کیا افتتاح

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو لکھنؤ۔وارانسی کے درمیان پہلی ہوائی سروس کا افتاح کیا۔اس سروس کے شروع ہونے کے بعد اب دونوں شہروں کے درمیان کا فاصلہ محض 55منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔
یہاں چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انڈیگو ائیر لائنس کے ذریعہ لکھنؤ۔وارانسی روٹ پر نئی اڑان سروس کا آغاز کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں انہیں انڈیگو ایئر لائنس کی جانب سے بورڈنگ پاس دیا گیا۔ وزیر اعلی نے ہری جھنڈی دکھا کر لکھنؤ سے وارانسی اڑان کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایئر کنکٹی وٹی آج کی ضروری ہے۔ اسے آگےبڑھانے کے لئے ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر متعدد اقدام کئے ہیں۔ ’اڑان یوجنا‘ کے ذریعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا عزم ہے کہ ہائی چپل پہننے والا بھی ہوائی جہاز کا سفر کرسکے۔یوپی نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔
لکھنؤ سے وارانسی کے لیے فلائٹ سروس کے آغاز پر ریاست کے لوگوں اور انڈیگو پریوار کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ عوامی نمائندوں، وارانسی کے کاروباریوں، تاجروں، دانشوروں اور شری کاشی وشواناتھ مندر کے آنے والے عقیدت مندوں کا مطالبہ تھا کہ وارانسی کو ہوائی سروس کے ذریعے لکھنؤ سے جوڑا جائے۔
آج ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کو ملک کی روحانی راجدھانی کہے جانے والے وارانسی سے انڈیگو فلائٹ جوڑنے کا کام ہو اہے۔وزیر اعظم کی قیادت میں وارانسی اور ملک نے بے مثال ترقی کی ہے۔ ضلع وارانسی نے گزشتہ 09 سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کیا ہے۔ اس نقطہ نظر سے ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کو وارانسی سے فضائی سروس کے ذریعے جوڑنا بہت اہم کام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here