لکھنؤ12؍اپریل(زمینی سچ):اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ کسانوں کو ہارویسٹگ کے لئے آمد و رفت میں کوئی تکلیف نہ ہو۔مقامی انتظامیہ کے قوانین کو آسان بنا کر ان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ فصلوں کے پرکیورمینٹ اور منڈی کے بندوبست کو بہتر بنایا جائے۔ہر حال میں کسان کے لئے سہارا قیمت کو یقینی بنایا جائے۔اختیاری خریداری کے طور پر ایف پی اوکے توسط سے گاؤں یا کھیت سے ہی پیداوار کی خریداری کر حوصلہ افزائی کی جائے۔اس پورے عمل میں سوشل ڈسٹنسنگ لازمی طور سے یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19کنٹرول کیلئے ریاست کی صحت خدمات کی بہتری اور عوام کو راحت پہنچانے کے مقصد سے قائم 11 کمیٹیوں کے صدورکے ساتھ جائزہ میٹنگ کررہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اعلی تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ وارانہ تعلیم، طبی، نرسنگ، پیرامیڈیکل وغیرہ کی تعلیم میں آن لائن پڑھائی کرائی جائے۔آن لائن تعلیمی نظام کو منظم اور وسیع شکل دی جائے، جس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم پر کوئی اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ دوردرشن سے رابطہ کر، اس کے استعمال سے بھی تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط اور موثر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی سرکاری افسر، ملازمین،طلباء، والدین، اساتذۃ سمیت تمام لوگ ‘آروگیہ سیتو’ ایپ کو اپناے۔اس کی تشہیر کرائی جائے کہ ’آروگیہ سیتو‘ ایپ کووڈ 19کے انفیکشن سے خود کو بچانے میں مفید ہے۔اس ایپ سے کووڈ 19سے متاثر افراد سے دوری بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالابازاری، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔دیہی علاقوں میں دکانداروں کے خلاف ہوئی کارروائی سے کسی بھی حالت میں ضروری اشیا کی فراہمی میں خلل پیدا نہ ہونے پائے۔غیر قانونی شراب کے خلاف 03دن کی خصوصی مہم چلائے رپورٹ دستیاب کرائے جانے کی ہدایت بھی دی.اس موقع پر چیف سکریٹری آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر آلوک سنہا،کمشنر برائے بنیادی اور صنعتی ترقی آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو رینوکا کمار، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل اور سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم مونیکا ایس گرگ، انفارمیشن ڈائریکٹر ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

