یوپی کے وزیر کھیل بھی کورونا کا شکار

0
Chetan Chauhan

لکھنؤ :اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان اتوار کے روز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اتر پردیش کے کابینہ وزیر چیتن چوہان کے مہلک وائرس کے شکار ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندرریاست کے کھیلوں کے وزیر اپیندر تیواری بھی کوویڈ ۔19 کاشکار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلیا کی ففنا اسمبلی سیٹ اور آزادانہ چارج وزیر کھیل و امور نوجوانان اور پنچایت راج امور اپیندر تیواری میں بھی کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تیواری نے علامات ملنے کے بعد ہفتہ کے روز حضرت گنج کے سول اسپتال میں نمونہ دیا تھا جس کی رپورٹ میں ان کے انفکشن کا انکشاف ہوا تھا۔
وزیر کو سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں داخل کیا جائے گا۔ تیواری کی کورونا مثبت کے بعد گزشتہ جمعہ کو محکمہ کھیل کے عہدیداروں کی میٹنگ میں شرکت کے بعد کھیلوں کے عہدیدار بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here