یوپی میں طبی سہولیات کا نظر انداز کیا جانا شرمناک:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں طبی سہولیات کو نظر انداز کیا جانا شرمناک ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت میں وزیر علی، وزیر صحت سے لے کر پورا محکمہ صحت بے حس ہوگیا ہے۔
یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ڈینگو بخار اور دیگر بیماریوں سے مریض تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں۔ ان کے علاج کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جب کوئی وی آئی پی ڈاکٹروں کی نظر اندازی کا شکار ہوتا ہے تب افسر ان کی جانچ بیٹھانے کا بہانہ کر معاملے کو رفع دفع کردیتے ہیں۔ ہمیر پور میں فون کپر بھی ایمبولنس نہیں ملی تو اہل خانہ ٹھیلے پر میرض کو لے جانے کو مجبور ہوگئے۔ وہیل چیئر نہ ملنے پر والد اپنی پیٹھ پر بیٹے کو لے لاد کر لے جاتا ہے۔ اوریا کے بدھونا میں سی ایچ سی کے باہر بھائی بہن کی لاش کو پیٹھ میں باندھ کر بائیک سے گھر لے جانے کامنظر پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں اسپتال میں ڈینگو بخار سے مریضوں کی لائنیں لگی ہیں۔ انہیں نا تو وقت سے علاج مل رہا ہے اور نا ہی دوائیاں ۔ ڈاکٹر جانچ پرجانچ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ مریضوں کو ادھر سے ادھر ریفر کرنے کا کھیل شروع ہے۔ بے چارہ مریض اسٹریچر پر تڑپ تڑپ کر مررہا ہے۔تیمار دار دوڑ ۔دوڑ کر خود ہی مریض بن رہے ہیں۔ مریضوں کے تئیں کہیں بھی ہمدردی نہیں دیکھی جارہی ہے۔ انتظامیہ۔ حکومت بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
ایس پی صدر نے کہا کہ پی جی آئی لکھنؤ میں حکمراں جماعت بی جےپی کے ایکس ابق ایم پی کے بیٹے نے جب تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا تب وی آئی پی معاملہ ہونے کی وجہ انتظامیہ ۔ حکومت نے معاملے کا نوٹس لیا۔ باپ منتیں کرتا رہا لیکن بیٹے کو صحیح علاج نہیں ملا۔ اس معاملے میں بس جانچ کا ناٹک ہورہا ہے۔ خاطیوں شاید ہی کبھی کاروائی ہوتی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here