یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر کی تمام خوبیاں موجود:یوگی

0
0

وارانسی:فارما سیکٹر سے جڑے ماہرین، اسٹیک ہولڈر، کاروباریوں کو اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ صوبہ دوا سازی کا ایک بڑا سنٹر بن کر ابھرے گا۔
دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے یوگی نے ہفتہ کو یہاں بابت پور واقع ایک کالج احاطے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فارما سیکٹر کے لئے وافر انسانی قوت، بہتر روڈ کنکٹی وٹی، لینڈ بینک اور محفوظ ماحول دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں فارما سیکٹر میں بہت سے نئے کام ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان دنیا کے فارما بازار میں بڑے کردار میں نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے سیکٹر میں جو امکانات دنیامیں ہندوستان کے اندر ہے وہیں امکانات ہندوستان کے اندر اترپردیش میں ہے۔ اس شعبے میں کام کررہے ماہرین ، ریسرچ فیلو،اسٹیک ہولڈرس اور طلبہ۔ طالبات کو اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہو کر اس میں کام کرنا چاہئے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ فارمیسی سیکٹر میں کوالی کا دھیان رکھتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر کام کریں گے تو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مارکیٹ پر ہمارا قبضہ ہوسکتا ہے۔ یوپی میں بھی اس شعبے میں لامحدود امکانات ہیں۔ تقریبا 30کروڑ لوگ یوپی کی طبی خدمات پر منحصر ہیں۔ لکھنؤ اور پٹنہ کے درمیان دوا کے صرف دو بڑے بازار وارانسی اور گورکھپور میں ہے۔
پٹنہ تک دوائیوں کی سپلائی وارانسی اور کاٹھمانڈو تک دوا کی سپلائی گوکھپور سے ہوتی ہے۔ ایسے میں اس فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ریسرچ ورک کے ساتھ ہی نئے اداروں کی بھی تعمیر کرنی ہوگی۔ ہم نے عزم کرلیا تو دنیان کے اسٹیج پر ہندوستان کی قوت ضرور اپنا نشان چھوڑے گی۔ہم نے نئے ہندوستان کی نئی تصویر کو دیکھ ہے۔ہندوستان کو جی۔20کی قیادت ملنا معمولی حصولیابی نہیں ہے۔عالمی اسٹیج پرہندوستان کی حصولیابیوں کو دکھانے کا یہ ہمارے پاس سب س سنہرا موقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here