یوپی:یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0
26th January - Republic Day of India Celebration Concept vector background with color of Indian National flag and Ashoka wheel symbol.

لکھنؤ:ریاستی راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں جمعرات کو 74ویں یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
مین تقریب لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے منعقد کی گئی ہے جہاں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے پرچم لہرا اور سیکورٹی فورسزز کی پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزراء کے علاوہ افسران موجود رہے۔ اسمبلی کے سامنے آرمی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بھیشم 90ٹینک اور جدید مشینوں گن سے لیس آرمی کی گاڑیوں کو دیکھ کر وہاں موجود حاضرین کافی پرجوش نظر ائے۔آرمی کی سکھ ریجمنٹ کے علاوہ یوپی اے ٹی ایس، پولیس اور ہوم گارڈکے جوانوں نے پریڈ کی۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں اور سرکاری محکموں کی جھانکی نکالی گئی اور بچوں نے کرتب دکھائے وہیں ہیلی کاپٹر نے اسمبلی کے اوپر نیچی اڑان بھر کر پھول برسائے۔بعد میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرترنگا لہرایا اور لوگوں یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ریاستی راجدھانی کے سبھی سرکاری عمارتوں کو ترنگے سے لہرایا گیا تھا۔اسکولوں، سیاسی جماعتوں کے دفتر اور دیگر عوامی مقامات پر پرچم کشائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
کانگریس کے ریاستی دفتر میں ریاستی صدر برج لال کھابری نے پرچم کشائی کر قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر پرچم محافظ کے کردار میں سیوا دل کے مین آرگنائزر ڈاکٹر پرمود کمار پانڈے رہے۔پروگرام کا آغاز ‘وندے ماترم’سے ہوا۔راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)دفتر میں ریاستی صدر رام آشیش رائے نے ترنگے کو سلامی دی۔
سہارنپور، کوشامبی، مرادآباد، کانپور، پریاگ راج، جونپور،گورکھپور اور فرخ آباد سمیت پوری ریاست کے اضلاع میں یوم جمہوریہ تقریبات پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here